ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ملکی خبریں / گاڑی کے اوپر تارکول سے لدا ٹینکرپلٹنےسے7افراد کی ہوئی موت،

گاڑی کے اوپر تارکول سے لدا ٹینکرپلٹنےسے7افراد کی ہوئی موت،

Thu, 23 Mar 2017 12:38:17  SO Admin   S.O. News Service

بردوان، 22؍مارچ (ایس اونیوز/آئی این ایس انڈیا ) تارکول سے لدا ٹینکر بے قابو ہوکر ایک گاڑی پر پلٹ گیا، جس میں 7 افراد کی موت ہو گئی۔یہ واقعہ بردوان کے رتھ تلا کے قریب نیشنل ہائی وے - 2پر پیش آیا، اس واقعہ کو لے کر نیشنل ہائی وے پر آمدورفت میں خلل پیدا ہو گیا۔بدھ کی صبح ٹینکر درگاپور سے کولکاتہ کی طرف جا رہا تھا، نیشنل ہائی وے- 2 رتھ تلا کے نزدیک ڈرائیور نے ٹینکر پر سے اپنا کنٹرول کھو دیا ہے جس سے ٹینکر دوسری سمت سے آ رہی ایک گاڑی پر پلٹ گیا، اس سے گاڑی میں سوار مسافر دب گئے اور ان کی موت ہو گئی۔ اب تک 7 افراد کی لاشیں دبی گاڑی کے اندر سے نکالی جا چکی ہیں ۔واقعہ کی خبر ملتے ہی موقع پر فائر بریگیڈ عملہ اور پولیس افسران پہنچ گئے۔فائربریگیڈ اہلکاروں کے ساتھ مقامی لوگ بھی امدادی کام میں ان کی مدد کے لیے مصروف گئے۔خبر لکھے جانے تک ہلاک شدگان کی شناخت نہیں ہو سکی تھی۔


Share: